Monday, 24 February 2020

Batni ankh kholne ka amal | باطنی آنکھ کھولنےعمل

اسلام علیکم
عملیات سکول میں آپکو خوش آمدید کہتے ہیں
باطنی آنکھ کھولنے کا یہ عمل میرے استاد کا عطا کردہ عمل ہے
میرے استاد کا کہنا تھا ایسے بہترین عمل استاد ہڈیوں کے عرق نکال لینے کے بعد دیتے ہیں
( یعنی شب روز کی خدمت کے بعد ایسے شاگردوں کو عطا کرتےہیں جنہوں نے استادوں کے دل جیت لیے ہوتے ہیں )
یہ عمل ایسے مخلص شاگردوں کے نام کرتا ہوں جو اپنے استادوں کے صحیح معنوں میں خدمت گذار ہیں
اس عمل کو صرف عاملین حضرات کریں
ابتدائی دور کے طالب علموں سے گذارش ہے اپنے استادوں سے اجازت طلب کر کے اسکو شروع کریں
اس عمل میں نہ تو پرہیز کی ضرورت ہے اور نہ ہی وقت کی پابندی
البتہ کبیرہ گناہوں سے دور رہنا ہوگا
اس عمل کو آپ کیسی بھی دن شروع کر سکتے ہیں
نو چندی جمعرات سے شروع کیا جائے تو بہتر ہوگا
باطنی آنکھ کھولنے کے عمل کا طریقہ
اول آخر 11 ، 11 بار درود شریف
اسکے بعد
بسم الله الرحمن الرحيم
فكشفنا عنك غطائك فبصرك اليوم حديد (313)بار
سلام قول من رب الرحيم
(313)بار
استغفرالله (1000)بار
صرف 11 روز پڑھنے سے ہی انشاءاللہ آپکی باطنی آنکھ کھول جائے گی
اگر آپ اسکی خاص طریقہ سے زکات دینا چاہتے ہیں جس کے بعد آپ اس عمل کی مخصوص تعداد پڑھ کر کیسی کی بھی باطنی آنکھ کھول سکتے اور اسکو اجازت بھی دے سکتے ہیں تو مجھے اپنا اور اپنی والدہ کا نام میسج کردیں
آپکو اجازت کے ساتھ عمل کی مخصوص تعداد بتا دی جائے گی
اگر آپ میری اجازت سے اس عمل کو کرنا چاہتے ہیں تو آپکو چاہیے 1 تسبیح درود شریف کی پڑھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ کردیں میری طرف سے اجازت ہوگی
آپ لوگوں سے اجازت چاہوں گا اللہ حافظ

Muhabbat Ka Taweez | Taweez For Love